افغانستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اصغرافغان ٹیم کے نئے کپتان مقرر
افغانستان نےایک بارپھراپنی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوتبدیل کردیا ہے۔ نیوز 18 اردو کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنرراشد خان کو کپتانی سے ہٹاکراصغر افغان کو کپتان مقرر کیا ہے
افغانستان نےایک بارپھراپنی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوتبدیل کردیا ہے۔ نیوز 18 اردو کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنرراشد خان کو کپتانی سے ہٹاکراصغر افغان کو کپتان مقرر کیا ہے اور اصغر افغان ہی تینوں فارمیٹ میں افغانستان کی کپتانی کریں گے۔ واضح رہے کہ اصغر افغان کو 2019 عالمی کپ سے قبل کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ گلبدین نائب کو کپتان بنا دیا گیا تھا لیکن عالمی کپ میں افغانستان کی کارکردگی بے حد خراب رہی تھی اور وہ ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی اور اسی معاملہ کے بعد افغانستان بورڈ نے راشد خان کو کپتان بنایا تھا۔
راشد خان کی کپتانی میں افغانستان ٹیم نے بہترین کارکردگی کا اظہار کیا اور اس نے ویسٹ انڈیزکو ٹی -20 سیریزمیں 1-2 سے شکست دی ہے، لیکن اب ایک بار پھرافغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان کو بدل کر ان کی جگہ اصغرافغان کو کپتان بنایا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی سیاست کی وجہ سے مسلسل کپتانی میں تبدیلی ہورہی ہے اور جب عالمی کپ سے پہلے گلبدین نائب کوکپتانی سونپی گئی تھی تو اس وقت کھلاڑی خوش نہیں تھے اورعالمی کپ کے دوران ہی محمد شہزاد کوٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا اور ان کو باہر کرنے کی وجہ ان کی خراب فٹنس بتائی گئی تھی لیکن انہوں نے خود کو فٹ بتایا تھا اور اب ایک بار پھر افغانستان کے کپتان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
اصغرافغان کا کیریئر:
اصغرافغان افغانستان کے بے حد تجربہ کارکرکیٹر ہیں۔ انہوں نے 111 ونڈے اور66 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے 4 ٹسٹ میچ بھی کھیلے ہیں۔ اصغرافغان نے ونڈے میں ایک سنچری اور12 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ٹی -20 میں ان کے نام تین نصف سنچریاں درج ہیں۔ وہیں ٹسٹ میں بھی انہوں نے تین نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔