بغداد میں مشتعل ہجوم کے ذریعہ امریکی سفارت خانہ پر حملہ
عراق کے دار الحکومت بغداد میں مشتعل ہجوم نے امریکی سفارت خانہ پر حملہ کر دیا ہے اور انہوں نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے امریکی پرچم کو بھی نذر آتش کیا ہے۔
عراق کے دار الحکومت بغداد میں مشتعل ہجوم نے امریکی سفارت خانہ پر حملہ کر دیا ہے اور انہوں نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے امریکی پرچم کو بھی نذر آتش کیا ہے۔
امریکی فورسز کی طرف سے ایران نواز تنظیم حزب اللہ کے خلاف اتوار کو کی جانے والی کارروائی کے خلاف ہزاروں افراد نے منگل کو امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ کیا ہے۔
وى او اے کے مطابق مظاہرین سخت سیکیورٹی والے علاقے "گرین زون" میں لگائے گئے سارے بیریروں کو توڑتے ہوئے امریکی سفارت خانہ کی عمارت تک جا پہنچے اور وہاں پہنچ کر "امریکہ کی موت" کے نعرے لگانے لگے۔
اس مظاہرہ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے امریکی پرچم کو بھی نذر آتش کیا اور امریکی سفارت خانہ کے باہر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیواروں کو بھی جلا دیا ہے۔
عراقی حکومت نے بھی امریکہ کی حالیہ فضائی کارروائی سے اسے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
خيال رہے کہ امریکی جنگی جہازوں نے اتوار کے دن ایران نواز جنگجو تنظیم حزب اللہ بریگیڈ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے اور اس حملہ میں تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 25 جنگجو ہلاک اور 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNy4xODYuOTIg ejasoft island