بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج رات پہنچے گی لاہور
پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے بنگلا دیشی ٹیم خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آج رات 10 بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی، خیال رہے کہ پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ کھیلا جائے۔
پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے بنگلا دیشی ٹیم خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آج رات 10 بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی، خیال رہے کہ پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ کھیلا جائے۔
نوائے وقت کے مطابق مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی گھیرے میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم 24 ،25 اور27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں میچز کھیلے گی ، مجوزہ پلان کے مطابق دونوں ٹیمیں کل دوپہر ایک بجے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ہفتہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی 20 میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے، مہمان ٹیم 28 جنوری کو وطن واپس روانہ ہوجاۓ گی۔
aXA6IDMuMTcuMTg2LjI0NyA=
ejasoft island