پاکستان: اگلے وزیراعظم کے عہدے کے لئے بلاول مضبوط دعویدار
کراچی: شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے درمیان ملاقات کے دوران دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔ گفتگو کے دوران آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلاول کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں ہم ساتھ ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں آصف علی زرداری کے ساتھ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں آصف علی زرداری نے آغا صاحب آپ کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہادرانہ انداز سےحالات کامقابلہ کیا ہے، امید ہے جلد ہی ہم سب کے جھوٹے مقدمات ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی سالوں جیل کاٹی ہے، اُس وقت نہیں جھکے تواب کیا جھکیں گے، اُمید ہے اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ آغا صاحب اگلی بار آپ میرے ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔
اس موقع پر آغا سراج درانی نے سابق وزیر اعظم زرداری صاحب کو دعا دتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ آپ کوصحت دے، بلاول کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں ہم ساتھ ہوں گے۔