چینی وزیر اعظم نے کی کورونا وائرس سے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت
چین کے وزیر اعظم اور کورونا وائرس کے نئے انفیکشن نمونیا کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین لی کی چیانگ نے آج 26 جنوری کو تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔
چین کے وزیر اعظم اور کورونا وائرس کے نئے انفیکشن نمونیا کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین لی کی چیانگ نے آج 26 جنوری کو تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے انفیکشن کے ابھرنے کے بعد سے ہی پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے اس وائرس کی روک تھام کرنے اور اس پر قابو پانے کے لئے بڑی سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ صوبہ ہوبی اور شہر ووہان میں اس انفیکشن کی روک تھام کرنے اور اس پر مزید کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
aXA6IDMuMTUuMTQzLjE4MSA= ejasoft island