سابق افغانی صدر: ہم کمزور سہی لیکن افغانستان ہماری سرزمین اور ہماری ذمہ داری ہے
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ بیشک ہم کمزور اور غریب ہیں لیکن افغانستان ہماری سرزمین ہے اور ہمیں اس ذمہ داری کا احساس ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ بیشک ہم کمزور اور غریب ہیں لیکن افغانستان ہماری سرزمین ہے اور ہمیں اس ذمہ داری کا احساس ہے۔
وی او اے نیوز کے مطابق سابق صدر نے وائس آف امریکہ کی افغان سروس کو دئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان افغانیوں کا ملک ہے۔ آج چاہے ہم کتنے بھی کمزور اور غریب ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہ ہماری سرزمین ہے اور ہم ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔
امن عمل سے متعلق جواب دیتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ امن عمل کے بعد بھی یہاں رہنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو پھر یہ معاملہ وسیع اور بڑے مقاصد کا غماز ہو گا اور اس کے عالمگیر مقاصد بھی ہوں گے۔ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغانستان میں امن وامان قائم ہونے کے ساتھ ساتھ افغانی باشندے عزت کے ساتھ زندگی بسر کریں گے۔
کرزئی نے مزید کہا ہے کہ ہم رقابت کے دور کی واپسی نہیں چاہتے ہیں اور نہ ہی عالمی طاقتوں کے مابین دشمنی میں شدت کے حق میں ہیں اور محض چالوں بازیوں یا ڈر خوف پھیلا کر بھی افغانستان میں نہیں رہا جا سکتا ہے۔