كاروبار
حکومت پاکستان کا گندم کے بعد 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
ایک طرف حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، تو دوسری طرف چینی کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایک طرف حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، تو دوسری طرف چینی کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ چینی کے ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کرنے کیساتھ برآمد کا باقی کوٹہ بھی روک لیا جائے۔
ساتھ ہی وزارت تجارت سے کہا گیا کہ 11 لاکھ چینی کی برآمد کا کوٹہ روکنے کے لیے سمری ای سی سی کو پیش کرے، کیونکہ فیصلہ وزیر اعظم نے عوامی مشکلات کے پیش نظر چینی کی قیمتوں میں اضافے اورمصنوعی قلت کےتدارک کے لیے کیا تھا۔