لندن میں اسپتال ذرائع کے مطابق: نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ
مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر اور سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کی شریان سکڑ جانے کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر اور سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کی شریان سکڑ جانے کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔
لندن میں اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہے، کیونکہ شریان میں پیچیدگی کی وجہ سے انہیں انجائنا کے درد کی شکایت ہوگئی ہے۔
یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ای ٹی اسکین کی رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔
اے آر وائی کے مطابق لندن میں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےدل کوخون پہنچانےوالی شریان سکڑگئی ہے، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔
نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم کی بیماری پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوئی ہے، تاہم محکمہ داخلہ موصول درخواست پرکمیٹی تشکیل نہیں دے پائی ہے۔
اس كے علاوه مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے جس کی وجہ سے وہ فی الحال وطن واپس نہیں ہوسکتے ہیں ۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 8 ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی جس کی مقررہ مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔