آئی سی سی نے طالبان، امریکہ اور افغان حکومت کی مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا دیا حکم
جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی)نے حکم دیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور دیگر فریقین کی جانب سے کیے گئے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی)نے حکم دیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور دیگر فریقین کی جانب سے کیے گئے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
بی بی سی کے مطابق اس سے پہلے ان مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو روکنے کے حق میں فیصلہ سنایا گیا تھا، جس کے خلاف اپیل کے بعد اب آئی سی سی نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
اس فیصلے کے بعد مئی 2003 سے اب تک طالبان، افغان حکومت اور امریکی افواج کی کارروائیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔
امریکہ آئی سی سی کا دستخط کنندہ نہیں ہے، اور اپنے شہریوں پر اس عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ تاہم افغانستان آئی سی سی کا ممبر ہے۔
اپریل 2019 میں ٹرائل سے پہلے آئی سی سی کے ایک بینچ نے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ یہ تحقیقات آگے نہیں بڑھنی چاہیں، کیوں کہ یہ انصاف کے حق میں نہیں ہوگا۔