عمران خان کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں، اسمگلروں کےخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی ذخیزہ اندوزی، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا کہتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کے خفیہ اداروں کی مدد لینے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی ذخیزہ اندوزی، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا کہتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کے خفیہ اداروں کی مدد لینے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے رمضان کے دوران ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جو پہلے ہی موجودہ صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے اشیائے صارف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کا بوجھ کم آمدن والے طبقے پر پڑا، انہوں نے کہا کہ ’اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کےلیے خفیہ اداروں کی خدمات حاصل کی جانی چاہیئے‘۔
ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ محکموں کو ان مقامات پر کہ جہاں اسمگلنگ کا امکان زیادہ ہے وہاں ایماندار اور قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام میں آنے والی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر تعاون اور صورتحال کی روزانہ نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
aXA6IDMuMTQ5LjI2LjE2OSA=
ejasoft island