عمران خان نے کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فون پر دی مبارکبادی
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ منصب سنبھالنے پر ٹیلی فون کرکے مبارک بادی دی
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ منصب سنبھالنے پر ٹیلی فون کرکے مبارک بادی دی، اور ساتھ ہی کشمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کینیڈا کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر انہیں مبارک بادی دی۔
ڈان نيوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں 22 اکتوبر کو عام انتخابات ہوئے تھے جس میں جسٹن ٹروڈو نے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ حاصل کی ہے۔