پاکستان: عمران خان سی پیک کے پہلے صنعتی زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد میں سی پیک کے پہلے صنعتی زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے، صنعتی شہر میں ٹیکسٹائل، اسٹیل اور ادویات کی فیکٹریز قائم ہوں گی۔
وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد میں سی پیک کے پہلے صنعتی زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے، صنعتی شہر میں ٹیکسٹائل، اسٹیل اور ادویات کی فیکٹریز قائم ہوں گی۔
اب تک نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے یہ جدید ترین انڈسٹر ی سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے میگاترجیحی منصوبے کے تحت قائم کیا جا رہا ہے اور یہ غیر ملکی و ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔
تین ہزار تین سو ایکڑ اراضی پر محیط اس انڈسٹریل سٹی میں چار سو نئی صنعتوں کے قیام کے علاوہ تین لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ یہاں پر مجموعی سر مایہ کاری 800 ارب روپیہ کی متوقع ہے۔
وزیر اعظم عمران خان آج دو بجے دوپہر فیصل آ باد پہنچیں گے ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر چودھری محمد سرور اور چینی سفیر کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔