کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کی وجہ سے ایران نے 54 ہزار قیدی رہا کردیئے
ایران نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی جیلوں سے 54 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، ایران میں اب تک 99 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی جیلوں سے 54 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، ایران میں اب تک 99 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا ہے، جہاں اب تک 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈھائی ہزار سے زائد متاثر ہیں، ایران نے کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے چون ہزار صحت مند قیدیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق قیدیوں کی رہائی عارضی ہے، رہائی سے قبل قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور جن کے ٹیسٹ منفی تھے انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ پانچ سال سے زائد سزا پانے والے قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔
ایرانی حکومت نے فوج طلب کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
گذشتہ روز نائب وزیر صحت الیریزا رئیسی نے کہا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 835 نئے کیس سامنے آئے ہیں، بیشتر نئے کیسوں کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 435 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3203 ہوگئی ہے جبکہ 76 ممالک میں 93ہزار 160افراد وائرس کا شکار ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
aXA6IDMuMTM4LjIwMC42NiA= ejasoft island