سیاست
ایرانی سفیر کی پانچ ممالک پر مشتمل بلاک بنانے کی تجویز
پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پانچ ملکوں پر مشتمل ایک بلاک بنانے کی تحویز پیش کی ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پانچ ملکوں پر مشتمل ایک بلاک بنانے کی تحویز پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بہتر مستقبل کے لیے پاکستان، ترکی، روس، چین اور ایران پر مشتمل ایک بلاک بنایا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ مجوزہ پانچ رکنی بلاک سے خطے کےمسائل کےحل ہونے میں مدد اورتعاون ملے گا۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ گوادر، چاہ بہار کے درمیان ریل نیٹ ورک کی وجہ سے خطے میں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔