کویت: پاکستانی سفارتخانہ میں "انٹرنیٹ آف تھنگز" کے عنوان سے ٹریننگ سیشن کا آغاز
خصوصی نمائندہ محمد عرفان شفیق، کویت میں پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے زیر اہتمام "انٹرنیٹ آف تھنگز" کے عنوان سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے
خصوصی نمائندہ محمد عرفان شفیق، کویت میں پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے زیر اہتمام "انٹرنیٹ آف تھنگز" کے عنوان سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے ارکان اور دیگر افراد نے شرکت کی ہے اور نعیم مرزا نے بڑی مہارت کے ساتھ سیشن کی کاروائی کو انجام دیا۔
اردو پوائنٹ کے مطابق پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے ممبر طارق مرزا نے کلام پاک کی تلاوت سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ہے اور اس کے بعد پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے صدر محمد طاہر بشیر نے تمام ارکان کا خوش آمدید کہا۔
انہوں نے سفارتخانۂ پاکستان اور سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے ٹریننگ سیشن کے انعقاد کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا ہے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والوں کے لئے یہ تنظیم بھرپور کام کر رہی ہے۔ اس طرح کے سیشنز کے انعقاد سے کویت میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے روزگار میں بہترین کام کرنے کا موقع ملے گا۔
سیشن کے اختتام پر ملک کویت اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور اس کے بعد شرکاء کی خدمت ظہرانہ سے کی گئی۔
aXA6IDE4LjExNy4xMDcuOTAg ejasoft island