اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور جرمن وزیرمملکت کے مابين ملاقات
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جرمن وزیرمملکت سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں باہمی تعاون اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال ہوا ہے اور جرمن وزیر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

آج نيوز کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں بھی بات چیت ہوئی ہے اور جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے کردارکی تعریف بھی کی ہے۔
جرمن سفارتخانہ کے مطابق فیڈرل اسٹیٹ سے متعلق خارجی دفتر کے جرمنی وزیر نے 12 اور13 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
جرمن وزیرنے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے سیاسی بات چیت کی ہے اور پاکستان کے اسٹریٹجک کردار کو اجاگر بھی کیا ہے۔
جرمن سفارتخانہ نے کہا ہے کہ جرمن وزیرنے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی یہں۔