نواز شریف کا لندن برج اسپتال میں چیک اپ
پاکستانی سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کے برج اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے ہیں جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا ہے
پاکستانی سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کے برج اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے ہیں جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا ہے، اور اب وہ واپس پارک لین فلیٹس پہنچ گئے ہیں۔
آرى نيوز اردو کے مطابق نواز شریف کا لندن کے برج اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا گیا، تاہم برج اسپتال میں نواز شریف کے کون کون سے ٹیسٹ ہوئے ہیں، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ نواز شریف کے نجی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے ٹیسٹس اور ان کے مرض کی نوعیت، تشخیص اور علاج کے حوالے سے میڈیا کے سامنے بات کرنے سے گریز کیا ہے۔
ادھر لندن میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر عدنان ہی بتا سکیں گے۔
aXA6IDMuMTYuMTM3LjEwOCA= ejasoft island