پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک سال کے لئے قرض ریلیف مل گیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک سال کے لئے قرض ریلیف مل گیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک سال کے لئے قرض ریلیف مل گیا ہے۔
جیو نیوز کے مارننگ شو "جیو پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر ملکوں کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے ترقی پذیر ملکوں کے لئے رعایت کی اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورت حال کے باعث ایک سال کے لیے ریلیف دیا ہے اور اس رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید ہے اور پاکستان کو قرضوں کے سلسلہ میں یکم مئی سے رعایت ملے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں عالمی مالیاتی اداروں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے اور انھیں قرضوں میں ریلیف دیا جائے۔
aXA6IDE4LjExNi4yMzkuMTk1IA== ejasoft island