پاکستان: نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا کیا اعلان
سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخ کئے جانے کے بعد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی بیماری کو سیاست کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی لئے انہوں نے ہدایت کر دی ہے کہ ان کی پاکستان واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے لئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی پاکستان آ سکتا ہے۔
تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کس تاریخ کو ہوگی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔