پاکستان: آنے والے 3 ہفتے ملکی سیاست میں بہت اہم
سینئیر صحافی رانا عظیم نے پاکستان کی سیاست میں آنے والے دو تین ہفتوں کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہفتوں میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی اور اسی کے ساتھ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتیں "مسلم لیگ ن" اور "پاکستان پیپلز پارٹی" اس قانون سا
سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آنے والے دو تین ہفتے بہت اہم ہوں گے کیونکہ ان دو تین ہفتوں میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ اسمبلی میں بھی گفتگوشروع ہو گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 39 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ لکھ کر جاری کیا ہے۔
اردو پوائنٹ نیوز کے مطابق رانا عظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں "مسلم لیگ ن" اور "پاکستان پیپلز پارٹی" اس قانون سازی کی حمایت کریں گی اور اس حمایت کے بعد ہی آصف علی زرداری ملک سے باہر چلے جائیں گے اور یہ بھی یاد رہے کہ آصف علی زرداری کو علاج کروانے کے لئے پاکستان سے باہر بھیجا جائے گا۔
سینئیر صحافی نے اپنے دعوے میں ایک بہت ہی اہم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ملک سے سفر کرنے کے بعد ملک میں موجود ایک اور شخصیت بھی خاموشی سے ملک سے باہر چلی جائے گی۔