پاکستان: وزیر اعظم آج جلال پور کینال کا کریں گے افتتاح
پنجاب میں آبپاشی کے بڑے منصوبے جلال پورکینال پر 21 سال بعد کام کا آغاز ہونے جارہا ہے وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں جلال پور کینال منصوبے کا آغاز کریں گے۔
پنجاب میں آبپاشی کے بڑے منصوبے جلال پورکینال پر 21 سال بعد کام کا آغاز ہونے جارہا ہے وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں جلال پور کینال منصوبے کا آغاز کریں گے۔
جلال پورکینال سے 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی، رسول بیراج سے شروع ہونے والی نہر جہلم، پنڈدادن خان سے گزر کر خوشاب تک جائے گی۔
جلال پورکینال سے 1350 کیوسک پانی گزرے گا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حلقے میں شروع ہونے والے اس منصوبے سے کینال سے 40کیوسک پینے کا پانی بھی دستیاب ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے پر 48 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے 274 ملین ڈالر ایشین ڈیولپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ 117 کلو میٹر اس طویل نہر سے ساڑھے 5 لاکھ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
aXA6IDMuMTIuNzMuNjQg ejasoft island