پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کی شادی کی تقریب
معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین آج رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین آج رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی خبر کافی روز سے لوگوں کی زبان زد ہے اور آج دوپہر دونوں بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ تقریب میں دونوں کے دوستوں اور رشتہ داروں سمیت فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے بھی شرکت کی ہے۔
اقرا نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ لہنگا زیب تن کیا ہے اور یاسر حسین نے سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی ہے۔
دونوں کی شادی کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور انہیں خوب مبارکبادیاں دی جا رہی ہیں۔