پاکستانی اداکارہ: یو این او میں ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کر تی ہوں
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ملک کی نمائندگی کے لئے منسلک ہونے پر ہر فنکار کو بہت خوشی اور اعتماد ملتا ہے اور یہ عمل خواتین کے لۓ خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا مثبت پیغام ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ملک کی نمائندگی کے لئے منسلک ہونے پر ہر فنکار کو بہت خوشی اور اعتماد ملتا ہے اور یہ عمل خواتین کے لۓ خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا مثبت پیغام ہے۔ میری زندگی کا سفر آسان تھا اور صرف ایک ہی چیز جس نے مجھے حوصلہ دیا ہے وہ میرا اعتماد ہے جس کے تحت میں اس مقام تک پہنچی ہوں۔
دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سفیر کے طور پر ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ فلم، ٹی وی اور ڈرامے میری شناحت ضرور ہیں لیکن اس سے زیادہ پہچان برانڈز کی تشہیری مہم بنا دیتی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ نئے سال پر اپنے فینز کو سرپرائز دوں گی۔