پاكستانی حکومت کی جانب سے جلد صنعتی شعبوں کے لئے گیس بحال کرنے کا فیصلہ
حکومت نے کہا ہے کہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس( آر ایل این جی) کی اضافی مقدار کی فراہمی کے بعد صنعتی شعبے خاص طور پر پنجاب میں قدرتی گیس منگل ( 31 دسمبر ) سے فراہم کی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل ) میں آر ایل این جی کی مسلسل سپلائی کے بعد آئندہ ہفتے میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) سیکٹر میں بھی سپلائی کی بحالی کا امکان ہے ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی بھی جلد بحال کی جائے گی، رواں ماہ دسمبر میں ریکارڈ کم ترین درجہ حرارت کی وجہ سے صنعتوں، سی این جی کے شعبوں اور کچھ پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی معطل یا سپلائی کی جانے والی گیس کی مقدار میں کمی کی گئی تھی۔
مزید یہ کہا گیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گزشتہ سال دسمبر میں صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلے میں رواں ماہ کے آخری ہفتے میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی سپلائی میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کرنا پڑا تھا۔