پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن کی نماز جنازہ لاہور میں کی گئی ادا
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اب تک نيوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نمازے جنازہ انکی رہائش گاہ پر عالم دین سید عدیل عباس نے ادا کی۔
اس موقعہ پر سیاسی و سماجی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر مبشر حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ ڈاکٹر مبشر حسن ایماندار اور سادہ انسان تھے۔
ڈاکٹر مبشر حسن کی وفات سے تحمل و بردباری اور ترقی پسندی کی سیاست کا ایک عہد ختم ہوگیا۔
aXA6IDE4LjExNi4yNDIuMTk2IA== ejasoft island