امریکہ كى طرف سے راؤ انوار سمیت 18 افراد پر پابندیاں عائد
امریکہ نے پاکستان میں جعلی انکاؤنٹرز کے لیے بدنام زمانہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکہ نے پاکستان میں جعلی انکاؤنٹرز کے لیے بدنام زمانہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان کے مطابق راؤ انوار، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر متعدد جعلی پولیس انکاؤنٹرز کے ذمہ دار ہیں جن میں پولیس کے ہاتھوں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا کہ راؤ انوار 190 سے زائد پولیس انکاؤنٹرز میں ملوث رہے ہیں جن میں 400 سے زائد اموات ہوئی ہیں، اور ان میں نقیب اللہ محسود کا قتل بھی شامل ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق راؤ انوار نے پولیس اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ٹھگوں اور بھتہ خوری، زمینوں پر غاصبانہ قبضہ جمانے ، منشیات کے فروخت اور قتل کی وارداتوں میں ملوث افراد کی مدد کی تھی ۔
aXA6IDMuMTQxLjEwLjExNiA=
ejasoft island