امریکہ کی طرف سے طالبان کو پرتشدد واقعات نہ روکنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی
افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے سبب امن معاہدہ کے خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکی فوج نے طالبان کو خط لکھ کر معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے سبب امن معاہدہ کے خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکی فوج نے طالبان کو خط لکھ کر معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق طالبان کو لکھے گئے دو صفحے کے خط میں افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے کہا ہے کہ مزید خون بہائے جانے کو روکنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو براہ راست لکھے گئے خط میں مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر پرتشدد واقعات میں کمی نہ آئی تو ہم جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ تمام فریقین کو سیاسی حل کی جانب لوٹنا چاہیے اور افغانیوں کو مل بیٹھ کر افغانستان کے مستقبل کے بارے میں گفتگو شروع کرنی چاہیے۔
یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا گیا ہے جب چند دن قبل 28 اپریل کو افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر نے طالبان کو متنبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات میں کمی نہ آئی تو انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ اور غیر ملکی افواج پر حملے نہیں کریں گے اور قیدیوں کے تبادلے کے بدلے کابل انتظامیہ سے امن مذاکرات شروع کریں گے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMjYuODAg ejasoft island