بارھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز نثر و شعر پر اہم نشستیں
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام بارھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز نثر اور شعر سمیت اردو سے متعلقہ دیگر موضوعات پر مختلف نشستیں
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام بارھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز نثر اور شعر سمیت اردو سے متعلقہ دیگر موضوعات پر مختلف نشستیں ہوئیں اور معروف شاعر انور مسعود نے بھی حاضرین کو اپنی مزاحیہ شاعری سے محظوظ کیا۔
آرٹس کونسل کراچی میں جاری بارھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کے سیشن کا آغاز "شعر و سخن کا عصری تناظر" کے عنوان سے ہوا جس میں محققین اور مبصرین نے جدید نظم، غزل اور شعری تناظر کے حوالے سے اندیشے اور امکانات ظاہر کیے، ساتھ ہی اردو شاعری اور پاکستانی بیانیہ پر مقالات بھی پڑھے گئے۔
دوسرا سیشن نماز جمعہ کے وفقے کے بعد شروع ہوا جو "عصر حاضر میں نعتیہ اور رثائی ادب پر ایک جائزہ" کے عنوان سے تھا اور اس کی صدارت معروف شاعر افتخار عارف، مشہور نقاد و محقق تحسین فراقی اور ہلال نقوی نے کی۔
دوسرے سیشن میں نعت اور مرثیے کی روایت اور موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی اور پھر اردو میں نعت اور مرثیے کی روایت کو عربی و فارسی سے مستحکم قرار دیا گیا۔
aXA6IDE4LjIyMy4yMDUuODQg ejasoft island