سونف کے 10 مختلف فوائد
سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
مندرجہ زیل سونف کے استعمال کی 10 ترکیبیں بتائی گئی ہیں
*سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کرنا نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے.
* سونف 12 گرام ، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں، اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا، بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا.
*ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب ملا لیں ، اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام استعمال کریں ، اس سے سر کے درد اور چکر سے نجات مل جائے گی۔
*نزلہ زکام کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھا کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام استعمال کریں، نزلہ زکام دور ہوجائے گا۔
*دمہ کے لئے ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب آدھا رہ جائے تو اسمیں شہد ملا کر مریض کو پلا دیں. اسکے علاوہ ہر قسم کی کھانسی میں بھی مفید ہے.
*بخار کے لئے 8 لونگ 2 کلو پانی کا جوشاندہ بنائیں جب پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھائ تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آنے کے بعد بخار اُتر جائے گا.
*سونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، خونجان 2 گرام، تمام اشیاء کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پینے سے دل کو قوت و فرحت ملتی ہے.
* سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے، اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے.
*کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے. *سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لیے بھی مفید ہوتی ہے.
* آدھا چمچ سونف ،چند پتے پودینے، دو ہری الائچی اور ایک انچ پیاز کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں جب آدھا کپ رہ جائے تو قہوے کی طرح پی لیں ، یہ دست اور اُلٹی میں بے حد مفید ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTY2LjIg ejasoft island