کورونا وائرس کی وجہ سے 14 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے ہوئے دست بردار
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش کے بعد 14 غیر ملکی کھلاڑی کے علاوہ ایک کوچ اور ٹرینر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے فوری طور پر دست بردار ہو گئے ہیں۔

ڈان نيوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو آپشن دیا گیا ہے کہ اگر وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام فرنچائزز سے رابطے میں ہیں جیسے ہی اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئے گی، اسے میڈیا کو فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔