پاکستان: کورونا سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت کی سخت ہدایات
سندھ حکومت نے عوامی مقامات، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
سندھ حکومت نے عوامی مقامات، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق عالمی وبا کورونا کو روکنے کے لئے کراچی سمیت صوبے بھر کے ہوٹل ميں داخلے کے وقت جگہ کا درجہ حرارت چیک کیا جائے۔
حکومت کی جانب سے ہوٹلز، پبلک مقامات اور گیسٹ ہاؤسز سے متعلق انتظامیہ کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی علامات جیسے نزلہ، کھانسی، جسم میں درد اور بخار میں مبتلا افراد اور ملازمین کو داخلے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔
دنيا نيوز کے مطابق ہوٹل، گيسٹ ہاؤس کے اندر موجود افراد ایک میٹر (یعنی 3 فٹ) کا فاصلہ رکھیں، جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز کو ہیلتھ ایجوکیشن اور ہیلتھ ایڈوائزری بھی مہیا کی جائے۔
کمزور، بیمار اور 40 سال سے زائد عمر والے افراد گیسٹ ہاؤسز میں قیام سے گریز کریں اور گھروں پر ہی رہیں۔کسی بھی بیماری سے بچنے کیلئے لوگ اپنی آمد و رفت محدود رکھیں اور گھروں پر ہی رہیں۔
تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز انتظامیہ اپنے اپنے حدود میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کا باقاعدہ سے بندوبست کریں، جس میں 70 فیصد الکوحل ہو، کیوں کہ یہ جراثیم کش ہوتی ہے۔
چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میں اپنے منہ پر ماسک یا ٹشو استعمال کریں تاکہ جراثیم دوسروں تک نہ پہنچیں اور براہ راست اپنے منہ کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں، اسکے ساتھ ہی سگریٹ نوشی سے بھی پرہیز کریں۔
ایسے تمام افراد کو جو براہ راست سامان کی تلاشی یا لوگوں کی تلاشی کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ان تمام افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تمام احتیاطی سامان مہیا کیا جائے تاکہ وہ دوران فرائض اپنا کام انجام دے سکیں۔
aXA6IDMuMTQxLjM1LjIzOCA=
ejasoft island