کورونا وائرس: 14غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش کے بعد 14 غیر ملکی کھلاڑی کے علاوہ ایک کوچ اور ٹرینر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے فوری طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو آپشن دیا گیا ہے کہ اگر وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس وقت ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام فرنچائز سے رابطے میں ہیں جیسے ہی اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئے گی اسے میڈیا کو فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQzLjIwNS4xNjkg ejasoft island