کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں فیشن ویک ملتوی
کورونا وائرس کی وجہ سے اب پاکستان میں 2020 فیشن ویک بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اب پاکستان میں 2020 فیشن ویک بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق پاکستان فیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پاکستان فیشن ویک کو ملتوی کردیا گیا ہے، خیال رہے کہ پاکستان میں تین روزہ فیشن ایونٹ 9 اپریل سے 11 اپریل کو کراچی میں ہونا تھا۔
پاکستان فیشن کونسل کی چیئرپرسن مہین خان نے کہا ہے کہ عالمی وبائی مرض کی وجہ سے پاکستان فیشن ویک ملتوی کر رہے ہیں اور سال کے آخر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیشن ویک کے انعقاد کے بارے میں بتائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے ہم نے ڈیزائنرز اور ٹیم سے بات کی ہے جو اس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان فیشن کونسل ڈیزائنرز کا ایک قومی ادارہ ہے جو ہر موسم کی ضرورت کے مطابق ملبوسات کی کلیکشن کے ڈیزائن پیش کرتا ہے۔