پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے جس کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے جس کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 28 کیسز ہیں، کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی، اس وائرس سے متعلق قومی سطح پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے صرف تین ایئرپورٹس (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی، بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی۔
ظفر مرزا نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ریاست کے لئے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کے لئے پابندی لگائی گئی ہے، دو ہفتوں کے لئے سینما گھروں اور تھیٹرز کو بند کیا جارہا ہے۔