سندھ میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق اور پاکستان میں مجموعی تعداد 22 ہوئی
سندھ میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق صوبائی محکمۀ صحت نے اطلاع دی ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔
محکمۀ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کیس کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3، کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
دوسر ی جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں۔