ہندوستان میں کورونا کے 73 کیسز کی تصدیق
چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والا کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (WHO) نے وبا قرار دے دیا ہے۔ اس بیماری نے ہندوستان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس جان لیوا وائرس نے ملک کے کئی ریاستوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہندوستان میں 17 غیر ملکی مریضوں کو ملا
چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والا کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (WHO) نے وبا قرار دے دیا ہے۔ اس بیماری نے ہندوستان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس جان لیوا وائرس نے ملک کے کئی ریاستوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہندوستان میں 17 غیر ملکی مریضوں کو ملا کر کل 73 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہندوستانی وزارت داخلہ کے مطابق کیرالہ 17، ہریانہ 14، مہاراشٹر 11، دہلی 6، یوپی 11، راجستھان 3، تلنگانہ 1، لداخ 3، تمل ناڈو 1، جموں و کشمیر 1، پنجاب 1 اور کرناٹک میں 4كوروناوائرس کے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔
نو بھارت ٹائمز کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے كورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مرکز کو ایران میں پھنسے ہندوستانی طالب علموں سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے مرکز سے کہا ہے کہ ایران میں پھنسے ہندوستانی طالب علموں کو وہاں سے نکالنے کے لئے کوئی مناسب منصوبہ بندی کریں۔
aXA6IDMuMTQ0LjEyNS42OSA= ejasoft island