سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن کیا معطل
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی ہے، جس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لئے نئے اقدامات اٹھائے ہیں، جن کے تحت شہریوں کے سفر پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ، ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے، تاہم کمرشل اور کارگو ٹریفک کی اجازت برقرار ہے۔
aXA6IDE4LjIyNi4zNC4xMTcg ejasoft island