سوسائٹی
گلگت بلتستان میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 21 ہو گئی
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض چند دن قبل ایران سے آیا تھا اور اس وقت اسکردو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائرس کے تدارک کے لیے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔