کورونا وائرس کے خدشات کے باعث ٹوئٹر کا پوری دنیا میں موجودہ دفاتر بند کرنے کا اعلان
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث پوری دنیا میں موجودہ اپنے دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث پوری دنیا میں موجودہ اپنے دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والا خطرناک کورونا وائرس اب تک دنیا کے 123 ممالک میں پھیل چکا ہے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 420 تک پہنچ گئی ہے،اور جس میں سے 60 ہزار 314 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 636 مریض انتقال بھی کر چکے ہیں۔
بتادیں کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا بھی قرار دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف کے باعث ٹوئٹر انتظامیہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں، اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ملازمین کے معاہدے، کام کرنے کے گھنٹے اور دیگر خدمات کا معاوضہ ویسے ہی دیا جائے گا جیسے دفاتر آنے پر دیا جارہا تھا۔
aXA6IDE4LjExOC4xNi4yMjkg ejasoft island