کورونا وائرس: ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی کا کیا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے روز پورے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے تاکہ اس سے متحدہ امداد کرنے والوں کے لئے راہیں کھل جائیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے روز پورے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے تاکہ اس سے متحدہ امداد کرنے والوں کے لئے راہیں کھل جائیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق اس بیماری پر قابو پانے کے لئے تقریبا 50 ارب ڈالر کی مدد درکار ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے لئے منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان "وفاقی حکومت" کو مکمل اختیار دینے کے لئے کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے امریکی ریاستوں پر زور بھی دیا ہے کہ وہ وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کے طور پر ہنگامی مراکز قائم کریں۔