معروف کلاسیکی موسیقاراور گلوکاراستاد چھوٹے غلام علی خان کی 35ویں برسی
29 دسمبر کو پاکستان کے نامور کلاسیکی موسیقار اور گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی33 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
29 دسمبر کو پاکستان کے نامور کلاسیکی موسیقار اور گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی33 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
جنگ روزنامہ کے مطابق استاد چھوٹے غلام علی خان کا تعلق قصور کے ایک موسیقارگھرانے سے تھا جہاں وہ 1910میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی جو دھرپد انداز میں گانے پر مہارت رکھتے تھے۔
استاد چھوٹے غلام علی خان خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی یکساں مہارت سے گاتے تھے۔ وہ ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے موسیقی کی تربیت کے لئے ایک اکیڈمی قائم کی تھی۔
ان کے شاگردوں میں شاہدہ پروین، بدرالزماں، اور قمر الزماں کے نام نمایاں ہیں۔استاد چھوٹے غلام علی خان کو حکومت پاکستان نے 1985میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
29 دسمبر 1986کو چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
aXA6IDMuMTUuMTgzLjExOSA=
ejasoft island