برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد جان بحق
برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ کافی لوگ ہلاک ہوئے جن کی تعداد 44 سے زیادہ ہے۔
برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ کافی لوگ ہلاک ہوئے جن کی تعداد 44 سے زیادہ ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہے کہ میناس جیرس نامی ریاست میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پڑوسی ریاست اسپیریتو سینٹو میں 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ریاست میناس جیرس کے دار الحکومت بیلو ہوریزنٹے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور گزشتہ 110 برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔
گورنر گستاو زیما نے امدادی کارروائیوں کے پیش نظر ریاست کے 99 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔