چین سے ہائیبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچ گئے
چین سے ہائیبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچ گئے ہیں، درآمد کئے گئے بیج سے 33 ہزار 333 ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جا سکے گی۔ ہائیبرڈ بیجوں کے استعمال سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی۔

نوائے وقت کے مطابق بیج برآمد کرنے والی چینی کمپنی کے جنرل مینیجر ژالیانکنی نے کہا کہ ہونگ کی سیڈ انڈسٹری چین میں ہائیبرڈ بیج تیارکرنے والی بڑی کمپنی ہے جس نے پاکستان کو بیج برآمد کرنے پر معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا کی وبا کے باعث بیجوں کی ڈیلیوی میں تاخیر ہوئی ہے، تاہم پاکستان پہنچنے والے 500 ٹن چاول کے بیج سے 33 ہزار 333 ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیبرڈ بیجوں کی تیاری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق کی جاتی ہے جس سے پاکستان کے چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
aXA6IDMuMTQ1Ljc3LjExNCA= ejasoft island