پاکستان: لاہور اسپتال کے حملہ میں 7 افراد کی موت اور 39 ملوث افراد گرفتار
وکیلوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ مچائی ہے اور ڈاکٹروں کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون سمیت 7 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور پی آئی سی پر کئے جانے والے حملے
وکیلوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ مچائی ہے اور ڈاکٹروں کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون سمیت 7 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور پی آئی سی پر کئے جانے والے حملے میں 39 ملوث افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے اہل خانہ پر جو تشدد ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے اور وزیر اعظم نے بھی اس واقعہ کی معلومات حاصل کرکے پنجاب حکومت کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔