سوسائٹی
ایران کے نائب وزیر صحت سمیت ایک رکن پارلیمنٹ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
ایران کے نائب وزیر صحت اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ایران کے نائب وزیر صحت اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی عوام نے تشویش کا اظہار کیا کہ حکام کورونا وائرس کی وبا کی شدت کو نظر انداز کررہے ہیں۔
چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جبکہ چین میں گزشتہ برس دسمبر سے لےکر اب تک 2 ہزار 600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران کے رکن پارلیمنٹ محمد صداوسیما نے ٹوئٹ میں بتایا کہ 'مجھے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور مجھے امید نہیں کہ زیادہ عرصہ زندہ رہ سکوں'۔علاوہ ازیں نائب وزیر صحت محمود سدُیگی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں کورونا وائرس سے متاثر دکھایا گیا ہے۔