كاروبار
اے ڈی بی كى طرف سے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض دیا گیا
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سال 2019 میں پاکستان کی ترقی کےلئے بطور قرض 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بڑی رقم فراہم کی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سال 2019 میں پاکستان کی ترقی کےلئے بطور قرض 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بڑی رقم فراہم کی تھی۔
ڈان نيوز کے مطابق اس رقم میں سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر پروگرام کے قرض اور 63 کروڑ 43 لاکھ ڈالر منصوبوں کے قرض کے سسلسلے میں فراہم کیے گئے تھے۔
سالانہ تجزیے کی دستاویز کے مطابق اے ڈی بی نے پالیسی بیسڈ قرض میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے تھے، جس میں ایک ارب ڈالر فوری بجٹ سپورٹ کے لیے دیے گئے تھے، تا کہ ملک کی سرکاری مالیات میں اضافہ کیا جائے، اور 50 کروڑ ڈالر تجارتی مسابقت بہتر بنانے کے لیے دیے گئے تھے۔