پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر دیا گیا زور
سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اوربحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیاہے۔
سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اوربحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیاہے۔
انہوں نے یہ بات منامہ میں سینیٹروں کے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات میں کہی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق صادق سنجرانی نے مزيد کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع تر مواقع دستیاب ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ بحرین کی کونسل آف ریپریزینٹیٹو فيزوية بنت عبدالله زينل، نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ اوربحرین کی نیشنل گارڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدبن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ نے تجارتی اوراقتصادی سطح پرتعاون کے نئے مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، اورحکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔