پہلی بار اپوزیشن لیڈر ہندوستانی دورے پر آنے والے امریکی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے
پہلی بار حزب اختلاف کے رہنماؤں کا وفد ہندوستان کے دورے پر آنے والے امریکی صدر سے ملاقات نہیں کرے گا۔ کانگریس ذرائع نے جمعہ کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
پہلی بار حزب اختلاف کے رہنماؤں کا وفد ہندوستان کے دورے پر آنے والے امریکی صدر سے ملاقات نہیں کرے گا۔ کانگریس ذرائع نے جمعہ کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
تاہم حزب اختلاف کے کچھ رہنما صدر رام ناتھ کووند کی سرکاری ضیافت میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے بڑے رہنما غلام نبی آزاد ضیافت میں شریک ہوں گے۔ لیکن ان کا صدر ٹرمپ سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
جب یہ پوچھا گیا کہ کیا کانگرس کا ایک وفد امریکی صدر سے ملاقات کرے گا۔ اس پر کانگریس کے سینئر رہنما اور ترجمان آنند شرما نے کہا کہ جب بھی کوئی غیر ملکی وزیر اعظم اور صدر سرکاری دورے پر آتا ہے، تو وہ خود کانگریس قائدین سے ملنے کی پیش کش کرتا ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی امریکی صدر حزب اختلاف کی بڑی جماعت سے بات چیت نہیں کرے گا۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ یو پی اے کے دور میں امریکی صدر یا دیگر معززین سے ملاقات کے لئے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے لئے ایک سلاٹ رکھا جاتا تھا۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورے کے دوران سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس رہنما سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے وفد نے ان سے ملاقات کی تھی۔