نريندر مودى کی طرف سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) 2019 کی مخالفت میں جاری تشدد کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھیں اور افواہ نہ پھیلائیں۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) 2019 کی مخالفت میں جاری تشدد کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھیں اور افواہ نہ پھیلائیں۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ اور (سی اے اے) ایکٹ 2019 کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے بدقسمتی اور پریشان کُن ہیں۔
مذاکرات، بحث اور اختلاف رائے ظاہر کرنا جمہوریت کا انتہائی اہم جزء ہیں لیکن عوامی جائداد کو نقصان پہنچانا اور معمولات زندگی میں خلل انداز ہونا کبھی بھی ہمارے اخلاقیات کا حصہ نہیں رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد یہ بھی کہا ہے کہ یہ امن، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھنے کا وقت ہے۔ میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افواہ اور غلط باتیں نہ پھیلائیں۔