ہندوستان: ایم جی موٹر کمپنی کی طرف سے 3،000 کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری
گاڑیاں بنانے والی کمپنی مورس گیریج (ایم جی) ہندوستان میں 3000 کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے.
ہندوستان: گاڑیاں بنانے والی کمپنی مورس گیریج (ایم جی) ہندوستان میں 3000 کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے.
بنیادی طور پر برطانیہ کی اس کمپنی کی ملکیت اب چین کی ایس آئی اے ايسي کے پاس ہے. کمپنی کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں 2،000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں اور کمپنی کی گجرات میں ایک ہلول نامی فیکٹری بھی چل رہی ہے.
سنڈیکیٹ فیڈ کے مطابق ایم جی موٹر انڈیا کے چیف کمرشیل آفیسر گورو گپتا نے بتایا ہے کہ ہم ہندوستانی مارکیٹ کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سال جنوری سے ہم نے اپنا سفر شروع کیا ہے، ملک کے لئے ہمارے پاس ایک بڑا منصوبہ ہے اور ہم 3000 کروڑ روپئے کی مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی نے اب تک 13،000 ایم جی ہیکٹر فروخت کی ہے۔
خیال رہے کہ گپتا نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی الیکٹرک اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑی متعارف کرائے گی، اور جولائی 2021 تک اس کے کل چار ماڈلز ہوں گے اور تمام گاڑیاں ایس یو وی کیٹیگری میں ہوں گی۔